Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانیوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا ہے۔ان کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا۔سابق وزیراعظم کے اسٹاف کا بتانا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔اسٹاف کے مطابق ائیرپورٹ سے امیگریشن کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نام نیب کی درخواست پر 2013 میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔یوسف رضا گیلانی کا نام اوگرا چیئرمین توقیر صادق کی تقرری کے کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔یوسف رضا گیلانی کو 2020 میں بیرون ملک جانے کے لیے ون ٹائم پرمیشن دی گئی تھی جس پر وہ بیرون ملک گئے تھے۔