15

اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا افغان طالبان سے مشروط مذاکرات کا مشورہ

ملتان، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مشروط مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان مثبت انداز میں بات کریں تو ہمیں ان سے مذاکرات کرنا چاہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ایک تضاد تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیں جبکہ ہم کہتے تھے پارلیمنٹ میں اور باہربھی عوام کے حقوق کی بات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سی ای سی کمیٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم نے واضح اعلان کر کے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارامنشور ہے کہ خواتین ،اقلیتیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہوناچاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کسی چور دروازے سے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے کیونکہ پی پی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں