Muhammad Younas Mir 11

وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب نے کشمیریوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد(آئی پی ایس)ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب کر کے کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا ، عمران خان نے نا صرف پوری دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی برادری کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑا جو کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک نڈر لیڈر ہے ،ان کی قیادت میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہر فورم پر آ واز اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ممبر آزاد کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہونے کے ناطے بہترین انداز میں کشمیریوں کی ترجمانی کر رہے ہیں جس پر ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں ۔انہوں نے اپنے خطاب سے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں، عمران خان نے خطے کی صورتحال بھی پوری دنیا کے سامنے رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں