Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کے صدر شی جن پھنگ ، سعادت مندی کا عملی نمونہ ہیں، رپورٹ

چین کے صدر شی جن پھنگ ، سعادت مندی کا عملی نمونہ ہیں، رپورٹ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین میں جمعرات کو بزرگوں کا تہوار منایا جا رہا ہے،سعادت مندی روایتی چینی اخلاقیات کا کلیدی حصہ ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ ہمیشہ بزرگوں کے احترام اور دیکھ بھال پر زور دیتے چلے آ رہے ہیں اور خودبھی سعادت مندی کا عملی نمونہ ہیں۔
شی جن پھنگ اپنے والدین کا بہت احترام کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ ہمیشہ سرکاری سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ،تاہم جب بھی انہیں وقت ملتا ہے، وہ اکثر اپنی والدہ کا ہاتھ تھام کر اُن کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے ہیں۔ اگر جشن بہار جیسے اہم تہواروں کے موقع پر اُن کی اپنے والدین سے ملاقات نہ ہو سکے ، تو وہ ان کو ضرور ٹیلی فون کرتے ہیں، اُن کی خیریت دریافت کرتے ہیں اور اُن سے معذرت چاہتے ہیں ۔
شی جن پھنگ کی کتابوں کی شیلف پر دو تصاویر ہیں: ایک میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے والد کو باغ کی سیر کروارہے ہیں ، اور دوسری تصویر میں انہیں اپنی ماں کا ہاتھ پکڑے صحن میں چلتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
شی جن پھنگ ہمیشہ بزرگوں کی بہترین دیکھ بھال کرنے اور انہیں احترام دینے کو اہم ترین فرض سمجھتے ہیں ۔اُن کا کہنا ہے “ہمارا ملک ایک عمر رسیدہ معاشرے میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ ہماری مشترکہ خواہش ہے کہ بزرگوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے، تاکہ وہ خوشگوار ، لمبی اور صحت مند زندگی بسر کر سکیں”