Friday, April 19, 2024
ہومتازہ ترینکون ہے دنیا کا امیر ترین شخص اور کس کے پاس ہے کتنی دولت؟، فوربز فہرست جاری

کون ہے دنیا کا امیر ترین شخص اور کس کے پاس ہے کتنی دولت؟، فوربز فہرست جاری

کون ہے دنیا کا امیر ترین شخص اور کس کے پاس ہے کتنی دولت؟، فوربز نے فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

برنارڈ آرنالٹ

دنیا کے امیر ترین شخص فرانس کے 73 سالہ برنارڈ آرنالٹ ہیں جن کی دولت 204 ارب ڈالر ہے، برنارڈ آرنالٹ فیشن اینڈ کاسمیٹکس کے 77 برانڈز کے سی ای او ہیں۔ 2022ء میں ان کا تیسرا نمبر تھا۔

ایلون مسک

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایلون مسک کا 126 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، ایلون الیکڑک کار میکر ٹیسلا، راکٹ بنانے والی اسپیس ایکس سمیت چھ معروف کمپنیوں کے بانی ہیں۔ گزشتہ برس ایلون ارب پتی شخصیات کی فہرست میں ٹاپ پر تھے، ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کی دولت میں تاریخی کمی آئی۔

گوتم ایڈانی

بھارت کے 60 سالہ گوتم ایڈانی نے ایک سال کے دوران بڑی دولت کمائی، گزشتہ برس امیرترین افراد میں ان کا نمبر گیارہواں تھا، تیسرے نمبر پر موجود گوتم کی مجموعی دولت 127 بلین ڈالر ہے۔

جیف بیزوس

ایمازون کے جیف بیزوس 118 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، 2022ء میں دوسرے نمبر پر رہنے والے جیف بیزوس جب اہلیہ سے علیحدہ ہوئے تو انکی دولت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وارن بفیٹ

امریکی بزنس مین وارن بفیٹ 110.8 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

لیری ایلیسن

اوریکل کے بانی لیری ایلیسن 110 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ساتویں نمبر پرہیں۔ انکے اثاثوں کی مالیت 103.4 ارب ڈالر ہےمیکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلم 89.2 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔بھارتی بزنس مین مکیش امبانی 88.1 ارب ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ فرانس کے مشہور کاسمیٹک برانڈ لوریل کی مالکن فرینکوئس بیٹینکورٹ 80 ارب ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔