25

15 اکتوبر کو نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع گلگت میں آگاہی واک کا اعلان

گلگت ،گلگت بلتستان ڈس ایبلٹی فورم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر دلدار علی قمر گلگت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں فورم کی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے۔
اس موقع پر نابینا افراد کے عالمی 15 اکتوبر کو کہ دنیا بھر عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے طور پر منایا جاتا ہے کو گلگت میں بھی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے پایا کہ 15 اکتوبر بروز جمہ کو چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے باہر سے سنٹرل پریس کلب گلگت تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علاقے بھر سے نابینا افراد سمیت دیگر جسمانی معذوریوں میں مبتلا افراد کثیر تعداد میں شریک ہونگے اجلاس کے دوران سول سوسائٹی کے نمائندوں بلخصوص انسانی حقوق کے کارکنان سیاسی و سماجی ورکرز طلبہ وکلا برادری اور میڈیا سے وابستہ افراد کی اس آگاہی واک میں بھرپور شرکت پر زور دیا گیا اجلاس کے شرکا نے مزید کہا کہ آگاہی واک کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے میں نابینا افراد سے متعلق عوامی سطح شعور و آگاہی بیدار کرنا اور انہیں درپیش تعلیمی معاشی اور معاشرتی مسائل اجاگر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں