Saturday, April 20, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزمعاشرہ ۔۔عورت کا کردار اور ہم

معاشرہ ۔۔عورت کا کردار اور ہم

تحریر: سلیم سجاول
@Sajawal_13
ایک ایسا کردار جس کے بغیر انسانیت ادھوری ہے وہ عورت ہے
ہمارے دین نے عورت کو وہ مقام دیا ہے جس سے وہ محروم تھی ہمارا دین ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورتوں پر احسان کیا انہیں ذلت اور پستی سے نکال کر وہ مقام عطا کیا جو وہ کھوچکی تھی دورِ جاہلیت میں عورت کی حالت یہ تھی کہ اس کی پیدائش پر شرمندگی محسوس کی جاتی تھی اور صدمے کا اظہار کیا جاتا تھا۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غصہ کھاتا ہےلوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بشارت کی بُرائی کے سبب کیا اسے ذلّت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ارے بہت ہی برا حکم لگاتے ہیں
انسانوں کو آزاد کرنے والے مذہبِ اسلام نے عورتوں کو ایک مستقل حیثیت عطاکی اور اللہ کے رسول نے فرمایا جس طرح مردوں کے حقوق عورتوں پرہیں اسی طرح عورتوں کے حقوق مردوں پر ہیں۔
عورت شروع سے ہی مظلوم چلی آ رہی ہے ہمارے معاشرے میں عورت پر بہت سارے ظلم ٹوٹے۔ معاشرے میں دی جانے والی گالیوں میں صرف عورت کا ذکر ملتا ہے وہ عورت جو خدا کی عظیم تخلیق ہےاور انسان کی تخلیق کا سبب ہے۔ وہ ماں ہو تو جنت کی ہواؤں جیسی بہن ہوتو گرم ہواؤں سے بچانے والی.بیوی ہوتو گھر کا سکون اور بیٹی ہوتو آنکھوں کی ٹھنڈک۔
لیکن ہم نے اسے بیچ چوراہے رسوا کردیا ہم معاشرے میں بگاڑ کا ذمہ دار عورت کوقرار دیتے ہیں لیکن اسے اس مقام پرلانے میں پہلاہاتھ اس مردکا ہوتا ہے جو اس کا محرم ہو۔ معاشرے کا اپنا ترازو ہے جس میں ہم اپنی بیٹی کو الگ رکھتے ہیں اور دوسروں کی بیٹیوں کو الگ نظروں سے تولتے ہیں.جس دن ہم نے ایک پیمانہ اپنا لیا اس دن سب ایک سی عزت کی حقداربن جائیں گی۔
انسان اپنی بیٹی کو معلوم نہیں کیسی کیسی زحمتیں گوارا کرکے پیار محبت سے بڑا کرتا ہے وہ جوانی کی دہلیز پرقدم رکھتی ہی جو ماں باپ کے گھر میں چھوٹی بچیوں میں شمار کی جاتی ہے، اس کے بعد شوہرکے گھر جاتی ہے جہاں اس سے یکدم یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہربات سمجھے، ہرکام اچھے سے انجام دے اور ہر ہنر اسے آتا ہو اس کی معمولی غلطی بھی کو معاف کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔
لیکن اس کے لئے ایک پیمانہ ضروری ہے.
ایک سوچ ” اگر ” ایسا میری ماں بہن بیوی بیٹی کے ساتھ ہوتویقین کیحیے یہ” اگر ” نہ صرف آپ کی عزت بلکہ بہت سی عزتوں کو محفوظ کردے گا۔
ذرا سوچئے