Friday, March 29, 2024
ہومتعلیمطلبا کی موجیں، موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

طلبا کی موجیں، موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کی جانی چاہئیے، تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کے رش کو سڑکوں پر کم کرنے کے لئے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے تمام طلبا کو بڑی بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیں۔ رپورٹ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ تجاویز پر بین الوزارتی کمیٹی اجلاس میں غور کرے گی، جس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔