15

ونڈوز 11 اپنی ریلیز سے پہلے ہی وائرسوں اور ہیکروں کا شکار

ماسکو، ہیکروں نے مائیکرو سافٹ کے اگلے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 کو ریلیز سے پہلے ہی اپنا شکار بنا کر طرح طرح کے وائرسوں میں مبتلا کردیا ہے۔
انٹرنیٹ سکیورٹی فرم کیسپرسکی نے اس حوالے سے ایک وارننگ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ سافٹ ویئر مفت میں فراہم کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر ونڈوز 11 کی انسٹالیشن فائلز موجود ہیں جنہیں نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے علاوہ موجودہ ونڈوز کو اپ گریڈ کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔بظاہر ونڈوز 11 محسوس ہونے والی اس فائل کے انسٹال ہوتے ہی صارف کا کمپیوٹر سست پڑ جاتا ہے اور اسکرین پر درجنوں اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔کیسپرسکی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک حالیہ بلاگ میں خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی نامعلوم ذریعے سے ونڈوز 11 ڈان لوڈ ہر گز نہ کریں کیونکہ صرف مائیکروسافٹ ونڈوز انسائیڈر پروگرام میں شرکت کرنے والے ہی ونڈوز 11 کو آزمائشی طور پر ڈان لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں