Thursday, April 25, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزتقویٰ کیا ہے ؟

تقویٰ کیا ہے ؟

تحریر: محمد صابر مسعود

‎@SabirMasood_

تقویٰ ایک ایسا نادرخزانہ ہے جس کو پا لینے میں اگر تم کامیاب و فتح یاب ہوگئے تو تمھیں اس میں بیش بہا قیمتی موتی و جواہرات ملیں گے۔ روحانی علم و دولت کا ایک بہت بڑا ذخیرہ حاصل ہوجائے گا، رزق کریم تمھارے ہاتھ لگ جائے گا، بہت بڑی غنیمت پالو گے اور ملک عظیم یعنی جنت کے مالک بن جاؤ گے۔۔۔

آسان الفاظ میں یوں سمجھیں کہ دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں تقویٰ میں جمع کردی گئی ہیں چنانچہ قرآن پاک میں تقویٰ کے سلسلے میں جگہ جگہ ارشاد فرمایا گیا ہے

اگر تم تقویٰ اختیار کرو گے تو ہر قسم کی خیر و برکت کے مالک بن جاؤ گے۔

اگر تقویٰ اور صبر اختیار کروگے تو بیشک یہ باہمت امور میں سے ہے۔

اگر تم تقویٰ و صبراختیار کروگے تو مخالفین کا مکر وفریب تمہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

اگر تقویٰ پر لکھا جائے تو لکھنے کو بہت کچھ ہے، آیات و احادیث کی ایک بڑی تعداد تقویٰ کے سلسلے میں کتب میں موجود ہے۔

خیر خلاصہ یہ ہے کہ دنیا و آخرت کی نیک بختیاں و سعادت مندیاں تقویٰ میں جمع کردی گئی ہیں اسلئے تم بھی تقویٰ اختیارکرو اوراس سے حسب استطاعت حصہ حاصل کرو ان شاءاللہ دنیا میں بھی کامیابی و فتح یابی قدم چومے گی اورآخرت میں بھی۔۔

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین یا ربّ العالمین

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔