Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانسابق ہائی کمشنر اور پیپلزپارٹی رہنما واجدشمس الحسن انتقال کرگئے

سابق ہائی کمشنر اور پیپلزپارٹی رہنما واجدشمس الحسن انتقال کرگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کے برطانیہ میں سابق ہائی کمشنر ،ممتاز سفارت کار ، دانشور اور سینئر صحافی واجد شمس الحسن انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے،واجد شمس الحسن لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے،واجد شمس الحسن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔سابق صدر آصف زرداری نے واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے ، واجد شمس الحسن کے ولد 40سال قائداعظم کے ساتھی رہے، واجد شمس الحسن کی صحافت اور ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔سید واجد شمس الحسن کی پارٹی قیادت اور جمہوریت کیلئے بے مثال خدمات ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر قیادت اور کارکن سوگوار ہیں۔