Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستاننوشہرو فیروز، 2دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے

نوشہرو فیروز، 2دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے

نوشہرو فیروز(سب نیوز) پہلے ووٹ پھر بارات، محراب پور میں 2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے۔
ٹاون کمیٹی محراب پور میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں دونوں دولہوں نے پولنگ سٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دولہا ماجد بابو اور دولہا راشد بابو نے بارات لے کر حیدرآباد جانا تھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دولہا ماجد بابو نے کہا کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے جبکہ دولہا راشد بابو کا کہنا تھا کہ یادگار دن پر بھی حق رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔