Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانمذاکرات کامیاب،وانا ڈی آئی خان روڈ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا

مذاکرات کامیاب،وانا ڈی آئی خان روڈ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا

وانا(حفیظ وزیر )اوس خیل قبائل کے ساتھ مقامی ضلعی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ،وچہ خوڑہ میں جاری سرچ آپریشن ختم،وانا ڈی آئی خان روڈ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیاگیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فہیداللہ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان مابین کامیاب مذاکرات سے سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے دو افراد اے سی بشیر خان کو حوالے کرکے قوم اوس خیل کو دیدیا ۔جس پر مظاہرین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فہیداللہ اور اے سی بشیر خان کی کاوشیں کو سراہا۔ملک عزیز اللہ ،ملک صمت اللہ خان، ملک علاالدین اور ملک نیازعلی نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز مہینے میں دو بار بغیر کسی پوچھ گچ وچہ خوڑہ میں اپریشن شروع کرتا رہتا ہے جوکہ ناقابل برادشت ہے جس پر اے ڈی سی فہیداللہ اور اے سی بشیر نے عسکری قیادت کے وساطت سے یقین دہانی کرائی کہ آج کے بعد وانا میں فوجی آپریشن مقامی انتظامیہ اورقومی مشران اکٹھے کارروائی کرینگے۔دوسری جانب پولیس نے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے دو مظاہرین زخمی کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

vana os khel
vana os khel