utility store 15

سپریم کورٹ کے احکامات پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ

اسلام آباد ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے تقریبا 2 ہزار ملازمین فارغ کردیے۔حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔حکم نامے کے مطابق متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں اور الانسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں