Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانعثمان بزدار کے عشائیے میں 30 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر، فہرست وزیراعظم کو پیش

عثمان بزدار کے عشائیے میں 30 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر، فہرست وزیراعظم کو پیش

لاہور،وزیراعلی عثمان بزدار کا اراکین قومی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں عشائیہ ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد اراکین نے عشائیے میں شرکت نہ کی۔

ذرائع کے مطابق عشائیے کے موقع پر اراکین کی شرکت کی حاضری بھی لگائی گئی،عشائیے میں نہ آنے والے ارکان کی فہرست مرتب کر لی گئی،فہرست مرتب کر کے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ارکان کی وائٹ مٹن قورمہ، چکن قورمہ، فش، بریانی سے تواضع کی، ارکان کی تواضع کے لیے باربی کیو بھی لگایا گیا تھا، وزیراعلی پنجاب ارکان سے فردا فردا ملے، حال احوال پوچھا، وزیراعلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق کوئی بات نہ کی۔ذرائع کا دعوی ہے کہ وزیراعلی پنجاب ڈنر کی دعوت کے دوران سخت پریشان نظر آئے، تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے ڈنر میں مصروف رہے، کھانے کی تقریب میں عجیب سی خاموشی چھائی رہی۔