Friday, April 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کے توہین عدالت نوٹس کا باقاعدہ جواب دینگے، بیرسٹر عمیر نیازی

سپریم کورٹ کے توہین عدالت نوٹس کا باقاعدہ جواب دینگے، بیرسٹر عمیر نیازی

راولپنڈی(سب نیوز)بیرسٹر عمیر نیازی نے کہاہے کہ توہین عدالت نوٹس میں سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب دینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے،توہین عدالت کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک میرےپاس نہیں پہنچا،سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب دینگے۔

ان کا کہناتھا کہ پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،بیرسٹر عمیر نیازی نے کہاکہ ہمارے مقصد ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں،جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا پہلے ان کو تو پکڑا جائے۔