Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانشوگر اسکینڈل :نیب نے پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کرلیا

شوگر اسکینڈل :نیب نے پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کرلیا

راولپنڈی،نیب نے پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو بھی شوگر اسکینڈل میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے، اور شوگر اسیکنڈل میں بڑی حکومتی شخصیات کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے، اور اس بار نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو طلب کیا ہے۔محسن لغاری کو4مئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیاگیا ہے، جہاں ان سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کرے گی، اس حوالے سے محسن لغاری کو 2018 تا 2019میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی اور ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔