Tuesday, April 16, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگز‏محبت کی ٹوکری

‏محبت کی ٹوکری

تحریر: باچاخانزادہ
Twitter ‎@Bachakhanzada5
جب صحابہ کرام نے ہجرت کی تو مدینہ پاک میں آقا کریمﷺ نے ان کے درمیان مواخات قائم کی۔۔ کہ جو انصاری بھائی کھائے گا وہی مہاجر بھائی بھی کھائے گا۔۔
ایک دوست نے بہت خوبصورت بات بتائی ،دل کیا کہ آپ سب سے شئیر کروں ۔۔ اس نے کہا کہ ہمارے محلہ کے تندور والے نے ایک ٹوکری بنا کررکھی ہے جسے اس نے “محبت کی ٹوکری” کا نام دیا ہے۔۔ ہر شخص جو اپنی روٹی خریدنے کے علاوہ اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے جو روٹی نہیں خریدسکتے ،اپنے حسب توفیق روٹی خرید کر اس ٹوکری میں رکھ جاتا ہے۔۔ اور نہ کوئی گاہک نہ تندور والا اس ٹوکری سے روٹی اٹھانے والے سے کوئی سوال پوچھتا ہے اور نہ ہی اس کی طرف دیکھتا ہے۔۔
اور دور دراز سے اس محلے کے لوگوں کو علم ہے کہ وہاں محبت کی ٹوکری میں کسی مسلمان بھائی کے لئے محبت موجود ہوگی۔۔
کوشش کریں کہ اپنے اپنے محلہ میں اس “محبت کی ٹوکری کا رواج عام کریں۔۔ اور کسی بھی شخص چاہے نادار ہو یا نہ ہو وہاں سے روٹی لے جانے پر سوال جواب نہ ہو۔۔
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے لوگو ! سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوتے ہوں اُس وقت نماز پڑھو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے
اس طرح ایک اور جگہ ارشاد فرمایا ۔۔

حضور اکرمﷺ سے پوچھا کہ اسلام کا بہترین عمل کون سا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ غریبوں کو کھانا کھلانا اور ہر مسلمان کو سلام کرنا، چاہے تمھاری اس سے جان پہچان ہو یانہ ہو۔ (بخاری ومسلم)
یقین کریں یہ ایک روٹی جو آپ محبت کی ٹوکری میں ڈالیں گے ،یہ آپ کے اور آپ کے گھر کی سکھ اور صحت کی ضمانت ہو گی۔۔۔ انشاءاللہ