Friday, March 29, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزسوشل میڈیا کا صحیح استعمال

سوشل میڈیا کا صحیح استعمال

تحریر: سید عمیر شیرازی
@SyedUmair95
آج کل ہر طرف جھوٹ پر مبنی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے لیکن ہم نے اس سوشل ٹول کا %90 فیصد منفی استعمال کر رہے ہیں جھوٹی خبروں کا سہارا لیتے ہوئے کوئی بھی خبر بنا تحقیق اپنے فرینڈزسرکل میں گھما دیتے ہیں وقتی طور پر تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے یہ سب کرکے لیکن بعد میں اس کے نتائج ہماری زندگیوں پر منفی اثرات پیدا کرتے ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا بہت سے زندگی کے معاملات میں ہماری رہنمائی کرتا ہے وہی ہم اس کے منفی استعمال سے اپنی زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں سوشل میڈیا وہ واحد آپس کے تعلق کا ذریعہ ہے جو چند سیکنڈ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک آپ کی آواز پہنچاتا ہے آج تقریبا %99 فیصد لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں جہاں اس کا مثبت استعمال ہو رہا ہے وہاں اس کے منفی استعمال سے لوگوں کی زندگیاں تباہ و برباد ہو رہی ہے۔۔
پہلے پہل جب سوشل میڈیا کا دور نہ تھا لوگ ٹی وی دیکھ کر یا پھر گھروں میں ڈش انٹینا لگا کر دنیا کے حالات و واقعات کے بارے میں جانتے تھے وہ سب معلومات آپ کے سمارٹ فون میں میسر ہے چاہے وہ فیس بک ہو ٹوئٹر ،انسٹاگرام یہاں پر سنیپ چیٹ کی صورت میں
اب اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہمیں اس کا استعمال کیسے کرنا ہے اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا کی ایپلیکیشنز فیس بک اور ٹویٹر ہیں اگر ہم پورا دن اپنے کام کاج میں لگے رہیں ہمیں دنیا کی کوئی خبر نہ معلوم ہوکہ اس وقت دنیا میں کیا چل رہا ہے تو ہم سب سے پہلے اپنا فیس بک چیک کرتے ہیں یا پھر ٹویٹر کو لوگ آن کرکے ٹرینڈ دیکھتے ہیں کہ آج دنیا میں کیا چل رہا ہے پہلے زمانے میں ایسی سروسز میسر نہ تھی محدود سی معلومات پر مبنی ٹی وی چینل ہوا کرتے تھے۔
اب اگر ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے تو کیوں نہ اس کو مثبت طور پراستعمال کریں سوشل میڈیا کے دور کے آنے کے بعد سے بہت سی مشکلات آسان ہو گئی ہیں خاص کر ان لوگوں کے لئے جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور اپنے علاقے یا اپنی آواز کو دوسروں تک پہنچانا ان کے لیے ناممکن سا تھا اب ان کے لئے بھی بہت آسانی پیدا ہوگئی ہے وہاں ایک ویڈیو ریکارڈ کی جاتی ہے اور اپنے سوشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرکے پوری دنیا کو اپنے علاقے یا دیہات کے حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے مسائل میں درپیش ہونے کی صورت میں بتایا جاتا ہے۔۔۔
سوشل میڈیا کے ذریعے ہم نے دنیا کی وہ خوبصورتی دیکھی جہاں جانے کا تصور بھی ناممکن سا لگتا ہے یہ سب سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی وجہ سے ہوا آج اگر ہمارا دوسرے سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے کسی بھی وجہ سے تو سوشل میڈیا کے ذریعے دوبارہ رابطہ ہونا بہت آسان ہوگیا ہے۔۔
آخر میں یہ بات کرتا چلوں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور اس کے منفی استعمال سے خود بھی بچے اور اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی اس سے بچائیں۔