Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینقائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی سینٹ کا اجلاس

قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی سینٹ کا اجلاس

قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی سینٹ کا اجلاس

،اجلاس میں سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کو انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر جاری ہونیوالے شوکاز نوٹس کے جواب میں سزا متعین کرنے کا معاملہ سینڈیکیٹ کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا۔سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کا معاملہ سینڈیکیٹ اجلاس میں دیکھا جائے گا، اجلاس میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی ڈیفالٹرز کیسز کا معاملہ بھی سینڈیکیٹ اجلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،سینٹ اجلاس کی وائس چانسلر مالاکنڈ یونیورسٹی کو سینڈیکیٹ اجلاس میں پی ایچ ڈی ڈیفالٹرز کیسز کا بغور جائزہ لینے اور ٹھوس پلان مرتب کرنے کی ہدایت سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک پلان 2019-25 کی مجوزہ پلان کے عملدرآمد سمیت دیگر نکات کا کمیٹی سے جائزہ لینے پر مشروط منظوری یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ 2019-20کی آڈٹ رپورٹ کو شامل کرنے پر بھی مشروط منظوری، اجلاس میں یونیورسٹی کے رولز آف بزنس کی بھی منظوری دی گئی ،اس موقع پر قائم مقام گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی ڈیفالٹرز کے کیسزسن کر دلی رنج ہوتا ہے۔ بیرون ملک پی ایچ ڈی کیلئے جانیوالے یونیورسٹی اسٹاف پر بھاری خرچہ آتا ہے۔ پورے میکنزم کو دیکھنا ہو گا کہ آئندہ ایسے کیسز سامنے نہ آئیں۔ یونیورسٹی بیرون ملک پی ایچ ڈی کیلئے جانیوالوں کی پراگرس کا باقاعدہ جائزہ نہیں لیتی تو یہ انتظامی کوتاہی ہو گی۔