Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر زور

چین کا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر زور

اقوام متحدہ ( ما نیٹر نگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے روس ، کیوبا ، بھارت ، برازیل ، سعودی عرب ، ایران ، بحرین اور دیگر ممالک کی مشترکہ نمائندگی کرتے ہوئے انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے غلامی، ٹرانس اٹلانٹک غلامانہ تجارت ، نوآبادیات کی میراث کے خاتمے اور نسلی انصاف اور مساوات کے حصول کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں برس ڈربن اعلامیہ اور عملی لائحہ عمل کو اپنانے کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ اگرچہ عالمی برادری نے نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے بہت ساری کوششیں کی ہیں ، لیکن نسل پرستی ، نسلی امتیاز ، زینوفوبیا اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے ابھی ایک طویل سفر باقی ہے . چھن شو نے چند ممالک میں منظم نسل پرستی ، نسلی امتیاز ، اور سنگین نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ مذکورہ مسائل کو حل کریں ، ڈربن اعلامیہ اور عملی لائحہ عمل کو جامع اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ، حقیقی طور پر انسانی حقوق کو فروغ دیں اور ان کا تحفظ کریں۔