Saturday, April 20, 2024
ہومدنیااقوام متحدہ میں چین کی نشست کی بحالی کے 50 سال کے دوران چین عالمی امن کا معمار رہا ، رپورٹ

اقوام متحدہ میں چین کی نشست کی بحالی کے 50 سال کے دوران چین عالمی امن کا معمار رہا ، رپورٹ

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک )رواں برس اقوام متحدہ میں چین کی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔سنہ 2015 میں ، جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت پسند قوتوں کے خلاف چینی عوامی جنگ کی فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نے پرامن ترقی کے بارے میں چین کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ ” عالمی امن اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے تحفظ کے لئے ہمیں ہم نصیب سماج کے تصور کو مضبوط بنانا ہوگا۔ تعصب، امتیازی سلوک ، نفرت اور جنگیں صرف تباہی اور مصیبت لاتی ہیں جبکہ باہمی احترام ، مساوات ، پرامن ترقی اور مشترکہ خوشحالی بنی نوع انسان کے لئے درست انتخاب ہیں۔ ”
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی امن کےلئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو فروغ دینا ہوگا۔چین اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔ چین اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شرکت کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والا ملک ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے سنہ 2020 میں جاری ایک وائٹ پیپر کے مطابق گزشتہ 30 برس میں چین نے 40 ہزار سے زیادہ امن دستے اور فوجی بھیجے ہیں ، اقوام متحدہ کے 25 امن آپریشنوں میں حصہ لیاجو 20 سے زائد ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتا ہے۔
حالیہ دنوں اقوام متحدہ کی 76 جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کو حقیقی کثیرالجہتی کا علم بلند رکھنا چاہیے اور تمام ممالک کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی حل طلب مسائل کے پرامن سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں واپس آنے کے بعد گزشتہ پچاس برس کے دوران چین نے تیزی سے عالمی اسٹیج پر اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہےجو یہ ظاہر کرتا ہے کہ چین عالمی امن کا معمار ہے۔