Friday, April 19, 2024
ہومدنیا70 برس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت دیدی گئی

70 برس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت دیدی گئی

ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے 70 برس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت دیدی۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے 70 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت دیدی ہے ۔وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ 70 برس سے زیادہ عمر کے لوگ اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ حال ہی میں وزارت نے عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے حوالے سے نئے زمروں (کیٹگریز)کا اعلان کیا ہے۔ نئے زمروں میں بارہ برس سے 18برس کے لڑکوں اور لڑکیوں کو اندرون مملکت سے ایسی صورت میں عمرے کی اجازت دے دی گئی جبکہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں- اسی طرح 70برس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی گئی جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔