Thursday, April 25, 2024
ہومتازہ ترینعمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ

عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ

کراچی (آئی پی ایس )عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ۔اداکار اور کامیڈین عمرشریف کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ترجمان آغا خان اسپتال کے مطابق عمرشریف کو اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا ہے۔ ایئرایمبولینس عمرشریف کولیکر کچھ دیر بعد امریکہ کیلئے روانہ ہوگئی ۔اس موقع پر اہلیہ زریں شریف نے کہا کہ واشنگٹن اسپتال میں عمرشریف کاعلاج کیا جائے گا۔ عمر شریف کابلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑا۔انہوں نے کہا ہم عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے انتظامات پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے سبب موخر کر دی گئی تھی۔اسپتال میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر عمرشریف کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا۔اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مداح عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے دعا کریں۔ ان کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔