umar akmal 15

قومی کرکٹر عمر اکمل اچانک امریکہ چلے گئے

لاہور(آئی پی ایس )قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے۔اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تھے لیکن 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔ اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکہ میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلینگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں