Wednesday, April 17, 2024
ہومپاکستانبرطانوی ویزا میں تاخیر کی وجوہات سامنے آگئیں

برطانوی ویزا میں تاخیر کی وجوہات سامنے آگئیں

برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر نے پاکستانیوں کے لیے برطانوی ویزا میں تاخیر کی وجوہات بتا دیں۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ویزا میں تاخیر کی بنیادی 2 وجوہات ہیں ایک کورونا کے باعث سفری پابندیاں اور دوسری یوکرین روس جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں لوگ پاکستان اور برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں مجھےافسوس ہےکہ ویزا کے اجرا میں تاخیر ہو رہی ہے ویزا میں تاخیر پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں ہے۔

ہائی کشمنر کا کہنا تھا کہ کورونا کے مخصوص حالات میں پابندیاں اور اب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ویزا مسائل سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ سمیت امریکا کے لیے بھی پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ یوکے، یورپ اور امریکا کے لیے ویزا پراسس تاخیر کا شکار ہے جس سے ان ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمندوں کو پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔