Saturday, April 20, 2024
ہومتازہ ترینمتحدہ عرب امارات کی پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سفری پابندی میں پھر توسیع

متحدہ عرب امارات کی پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سفری پابندی میں پھر توسیع

ابو ظبی، متحدہ عرب امارات نے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا پر عائد سفری پابندیوں میں 7 اگست تک توسیع کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں ایک بار پھر توسیع کردی جو 7 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔
سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاو کے باعث کی گئی۔ان ممالک سے آنے والی پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کے بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنھوں نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔تاہم اماراتی شہریوں، اماراتی گولڈن ویزہ رکھنے والے غیرملکی اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ جن لوگوں کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہپں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے پروازوں پر پابندی 24 اپریل جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کی پروازوں پر پابندی 13 مئی کو عائد کی تھی جن میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔