Thursday, March 28, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیٹویٹر نے صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت متعارف کروا دی

ٹویٹر نے صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت متعارف کروا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت کروا دی ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت آزمائشی طور پر فی الحال مخصوص صارفین کو مشروط طور پر فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت اب ٹویٹر کے ذریعے بھی کمائی ممکن ہوسکے گی۔ ٹویٹر کی جانب سے کمانے کی یہ سہولت فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی بنیادی شرط فالوورز کی تعداد زیادہ ہونا ہے۔ دیگر شرائط عائد کی گئیں ا ±ن میں صارف کی عمر کم از کم اٹھارہ سال، اکاو ¿نٹ کم از کم تین ماہ پرانا اور فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہونے کے ساتھ ماہانہ 25 ٹویٹس ہونا لازمی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے بھی فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کی طرح مونیٹائزیشن کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔