Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانعمران خان کے خلاف فیصلہ ،ججز کی تضحیک پر مبنی ٹوئیٹرٹرینڈ

عمران خان کے خلاف فیصلہ ،ججز کی تضحیک پر مبنی ٹوئیٹرٹرینڈ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے نام سے ٹوئیٹر ٹرینڈ بن گیا جبکہ ہائیکورٹ کے نام سے بھی ٹوئیٹر ٹرینڈ بن گیا۔

ان ٹویٹر ٹرینڈز کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی طرف چیف جسٹس اطہر من اللہ پر تنقید کی جا رہی ہے ۔
ہانیہ احمد نامی اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ اس شخص نے بڑے کھیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے معاملات میں ریلیف دیا۔منافق اطہر من اللہ آپ لوگوں کے لیے جو انصاف پر آسکر کے لائق پرفارمنس دے سکتا ہے جبکہ آدمی کو اپنی بات کہنے اور اپنا نقطہ نظر پیش نہیں کرنے دیتا۔


ایک اور اکائونٹ سے جسٹس اطہر من اللہ کو کرپٹ ترین جج قرار دیا گیا


ایک اور اکاونٹ سے کہا گیا کہ جسٹس اطہر من اللہ سب سے بڑا کٹھ پتلی اور اچھا اداکار ہے


ثنا خان نامی اکاونٹ کی طرف سے جسٹس اطہر من اللہ کو پی ڈی ایم کا اثاثہ قرار دیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔