Thursday, March 28, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپ ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلی کیشن ٹرتھ سوشل سب سے اوپر ہے۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصویر کے ساتھ ایک بیان میں جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرتھ سوشل اس وقت ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ایپل اسٹور پر شکست دے رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں چاہے ایلون مسک تاحیات پابندی ہٹا بھی دیں۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے سے میں اپنا ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کردوں گا۔خیال رہے ایک برس قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی تو سابق امریکی صدر نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل کے نام سے ایک ایپلی کیشن معتارف کرائی تھی۔