16

ارکان پارلیمنٹ بھی لاجز میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

اسلام آباد، ارکان پارلیمنٹ بھی پارلیمنٹ لاجز میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ارکان کابینہ اور پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ لاجز کے احاطے میں پھلدار پودے لگائے ،وفاقی وزیر شبلی فراز، وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ لاجز میں پودے لگائے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،مسز شاہین سہیل ،شمائلہ برتھ،سردار اسرار ترین نے بھی پودے لگائے ۔معاون خصوصی عامر ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ یہ پودے جلد پھل دیں گے اور سایہ بھی اور ساتھ موسم کے لئے مفید ہوں گے، پودے لگاکر وزیر اعظم کے کلین گرین ویژن کوآگے بڑھائیں گے، ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت ملک کو ہرا بھرا بنارہے ہیں،ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں بھی پودے لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں