Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادشہر اقتدار میں تیز بارش کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک اہلکار کی ویڈیو صرف سب نیوز پر

شہر اقتدار میں تیز بارش کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک اہلکار کی ویڈیو صرف سب نیوز پر

اسلام آباد ، وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا ہے
بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد جہاں ایک طرف شہری گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ، وہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک فرض شناس اہلکار کی ویڈو سامنے آئی ہے جو ایف ٹین رائونڈ ابائوٹ پر تیز بارش کے دوران ٹریفک کنٹرول کر نے میں مصروف ہے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، صارفین کی طرف سے ویلڈن اسلام آباد پولیس کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اہلکار کو اصلی ہیروقرار دیتے ہوئے سلام پیش کیا جا رہاہے ۔