Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادچالان کیوں کیا،شہری ٹریفک اہلکار کو گھونسے اور اینٹ مار کر موقع سے بھاگ گئے،ویڈیو سب نیوز نے حاصل کرلی

چالان کیوں کیا،شہری ٹریفک اہلکار کو گھونسے اور اینٹ مار کر موقع سے بھاگ گئے،ویڈیو سب نیوز نے حاصل کرلی

اسلام آباد ، شہر اقتدار کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا سے ملحقہ فضل حق روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار اور شہریوں کے درمیان ہاتھاپائی،گاڑی مالکان پولیس اہلکار کو گھونسے اور اینٹ مار کر موقع سے بھاگ گئے،ویڈیو سب نیوز نے حاصل کرلی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فضل حق روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی ،پولیس اہلکار کو شہریوں نے تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔سب نیوز کو موصول ویڈیو کے مطابق جناح ایونیو پر غلط گاڑی پارک کرنے پر ٹریفک اہلکار نے چالان کیا جس پر شہریوں نے ٹریفک اہلکار سے تلخ کلامی کی،بعد ازاں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،شہریوں نے ٹریفک اہلکار پر تشددکیا،گھونسے مارے اور اینٹ مار کر زخمی کرنے کی کوشش کی،جس کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،واقعہ کے بعد ثریفک اہلکار نے پولیس حکام کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔