Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانٹی ایل پی کا مارچ: اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات،راستے بند

ٹی ایل پی کا مارچ: اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات،راستے بند

اسلام آباد،کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر وںمیں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے جمعے کی صبح مری روڈ پر سکستھ روڈ، شمس آباد اور فیض آباد کے مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔راستوں کی بندش سے کئی جگہوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے جس سے جڑواں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر کریک ڈاون کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک ہزار سے زائد سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے لوگوں سے متبادل راستوں سے سفر کرنے کی درخواست کی ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر کہا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد مری روڈ سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد کے سامنے موڑ دیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر نائنتھ ایونیو کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔