Friday, March 29, 2024
ہومشوبزمشہورہونے کے چکرمیں بے چاری ٹک ٹاکرکی واٹ لگ گئی

مشہورہونے کے چکرمیں بے چاری ٹک ٹاکرکی واٹ لگ گئی

لاہور(سب نیوز)”میرا دل یہ پکارے آجا ”پر اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے مشہور ہونے والی وائرل گرل عائشہ کو نئی ڈانس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ٹک ٹاک اسٹار عائشہ کو ڈانس کرنا پسند ہے اور وہ اکثر اپنے ڈانس کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے۔

ان کی حالیہ ڈانس کی ویڈیوز اسی گانے پر وائرل ہو رہی ہیں جس نے انہیں مشہور کیا۔حال ہی میں عائشہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ایک شادی کے فنکشن میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں قوالوں نے ان کے لیے دل یہ پکارے آجا گایا اور ٹک ٹاکر عائشہ نے اسی گانے پر رقص کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاکر عائشہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگ موسیقی اور رقص کے شوقین ہیں جس کی وجہ سے ان جیسی لڑکیاں مشہور ہو رہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو نئی نوکری مل گئی ہے۔ بہت سے دوسرے لوگوں نے اس کے ڈانس اور اس کے انداز کو ٹرول کیا اور انتہائی غصے کا اظہار کیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ قومی خزانے میں آڈیوز، ویڈیوز لاہور دا پاوا اور میرا دل یہ پکارے آجا کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔