thal jeep rally 50

چھٹی تھل جیپ ریلی کا میلہ سج گیا،ملک بھر سے ڈرائیورز ان ایکشن

مظفر گڑھ میں چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا۔ملک بھر سے ڈرائیورز ان ایکشن۔تفصیلات کے مطابق تھل کے صحراوں میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے نامور ریسرز پہنچ گئے ،چھٹی تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لیے خواتین ریسرز کی بھی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے پہلے روز رجسٹریشن، ٹیگنگ اور طبی معائنہ کا عمل جاری ہے جبکہ مظفرگڑھ اور لیہ کے درمیان صحرائے تھل میں 190 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے۔تھل کے صحراوں میں جیپ ریسرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوں گے جبکہ یہ میلا چار روز تک سجا رہے گا جس کا اختتام ہار جیت کے ساتھ 28 نومبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں