Friday, March 1, 2024
ہومدنیاافغانستان:کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپ کا سراغ مل گیا

افغانستان:کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپ کا سراغ مل گیا

کابل(سب نیوز)افغانستان میں دہشت گردی کامرکز کہاں پر ہے ،کیمپ کا سراغ مل گیا۔ذرائع کے مطابق اس وقت بھی کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک تربیتی کیمپ جس کا جغرافیائی محل وقوع نارے، کنڑ، افغانستان میں ہے جہاں دہشتگردی کو سپورٹ سمیت ٹریننگ دی جاتی ہے اور پاکستان کے حلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

کنڑ پر کنٹرول ٹی ٹی پی ہے نیز، یہاں صوبہ پکتیکا کے سپیرا ضلع میں عبوری افغان حکومت کے قائم مقام وزیر داخلہ ٹی ٹی پی کے ایک سینئر دہشت گرد کمانڈر کے ساتھ ملاقات بھی کر رہا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک داعشی کو مائن بم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا ہے ۔