Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانتربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل طور پر بھر گیا

تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل طور پر بھر گیا

اسلام آباد،ملک میں آبی ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ارسا کے مطابق ملکی آبی ذخائر میں اضافے کے باعث تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ارسا کی جانب سے بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم میں 3 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 2 فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملک میں مجموعی آبی ذخائر 1 کروڑ 1 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئے ہیں اور آبی ذخائر بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ارسا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد صوبوں کیلئے پانی کی قلت میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔