Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستانپیپلز پارٹی میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کاراج ہے، سردار تنویر الیاس

پیپلز پارٹی میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کاراج ہے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد،صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں میرپور اور چڑہوئی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے، چڑہوئی میں عام انتخابات میں ہمارے دو کارکن ووٹ کی حفاظت کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے ،ہم ان کے لواحقین کا ہرممکن خیال رکھیں گے،ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،انہوں نے وزیر اعظم کے ویژن اور نظریہ کیلئے قربانی دی، ماضی میں جیالاازم پی پی کے اندر تھا لیکن اس میں اب کرپشن اور منی لانڈرنگ کاراج ہے،یہاں لگیجز، لانچیں اور ماڈلزکو اس کام کے لئے استعمال کیا گیا،ریڑھی والوں کے اکائونٹ میں اربوں روپے نکلے، میرپور میں ہمارے امیدوار یاسر سلطان بہت مضبوط ہیں امید ہے ہم وہ سیٹ با آسانی جیت جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پبلک سیکرٹریٹ میں سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب اکرم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے تمام آسائشیں چھوڑیں اور پاکستان آئے اور یہ اقدام ملک کی خدمت کیلئے تھا،وہ ایک خوددار اور ملک سے محبت کرنے والے رہنما ہیں۔تنویر الیاس نے کہا کہ راجہ آفتاب اکرم چڑہوئی کا ایک بڑا نام ہیں وہ مسلم کانفرنس سے کئی دہائیوں کا تعلق توڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے،تحریک انصاف کے لئے اس نشست پر کامیابی اہم ہے،ہم وہاں اب کسی کو دھونس دھاندلی اوراسلحہ کے زور پر رائے عامہ بلڈوز نہیں کرنے دیں گے،تارکین وطن کے ووٹ پول نہیں کرنے دیں گے، ہم بھی اسی سرزمین کے رہنے والے ہیں،یہ نشست شوکت فرید جیتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں بات چیت آخری وقت تک جاری رہتی ہے،چڑہوئی کے عوام نے اب حکومت میں شامل ہونا ہے،ہم یہاں کی راجپوت برادری کو مایوس نہیں کریں گے،تنویر الیاس نے کہا کہ مجھے وسطی باغ میں نارمہ برادری نے بھاری ووٹ دیئے جس کا میں نے خیرمقدم کیا اور نارمہ فیملی کی بیگم امتیاز نسیم نے میرے ساتھ ایم ایل اے کا حلف لیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویژن اور نظریہ کے مطابق عوام کی محرومیاں دور کریں گے،ظفر انور چڑہوئی میں ہمارے مہم کی انچارج ہیں۔اس حلقہ میں بہت زیادتیاں کی گئیں،جموریت ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا نام ہے،اپنے نظریات پر انتخابات میں حصہ لینا ہر کسی کا حق ہے،کسی نے عام انتخابات کی تاریخ دوہرائی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،آفتاب اکرم کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔اس موقع پر راجہ آفتاب اکرم نے کہا کہ مسلم کانفرنس سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ،میرے والد کو مسلم کانفرنس کے پرچم میں دفنایا گیا، میری بھی یہی خواہش تھی لیکن 2001 سے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی دو بار جب میں نشست جیتنے کی پوزیشن میں تھا تب کسی اور کو سیٹ تحفہ میں دینے کی غرض سے ٹکٹ مجھے نہیں دیا گیا۔ مجھے ٹکٹ نہ دے کر جو نا انصافی کی گئی تھی آج اللہ نے مجھے اس کا بدلہ دے دیا۔سردار تنویر الیاس کی قیادت میں چڑھوئی کی سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے۔ میراتنویر الیاس کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہو کر حلقے سے پیپلز پارٹی کی کی گئی خرابیاں ختم کریں گے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ظفر انور، سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان،امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5چڑھوئی شوکت فرید،ممبر اسمبلی چوہدری اکبر ابراہیم،ممبر اسمبلی امتیاز نسیم،کرنل شیراز،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار مرتضی علی،سردار عتیق سخاوت ،میر عتیق،سردار افتخار رشید چغتائی،شیخ مقصود احمد،راجہ امتیاز طاہر،سردار عامر جمیل و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر چڑھوئی سے سیکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔شامل ہونے والوں میں چیئر مین جاوید کمال،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری بشیر،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر صوبیدار کرامت،چیئر مین میر اکبر،راجہ وسیم تبسم،ڈاکٹر سلیم،راجہ ندیم،راجہ راشد،راجہ مظفر سمیت سیکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی۔