Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانصدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسردار سکندر حیات کی وفات پر افسوس کا اظہار

صدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسردار سکندر حیات کی وفات پر افسوس کا اظہار

مظفر آباد ،صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے سینئر سیاسی رہنما،سالار جمہوریت،سابق صدر وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینئر سیاست دان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے جس سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ سالار جمہوریت آذاد کشمیر کے قدآور سیاسی رہنما تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی،ان کے کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی۔ مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی،سالار جمہوریت نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردا ادا کیا جسے پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔