Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانمسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا ادھورا ایجنڈا ہے، سردار تنویر الیاس

مسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا ادھورا ایجنڈا ہے، سردار تنویر الیاس

مظفرآباد، صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبر 1947 کو آج ہی کے روز ریاست کشمیرکا یہ حصہ آزاد ہوا تھا۔
آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی آذاد کشمیر نے کہا کہ آج کے دن ہمارے جری اسلاف نے دشمن کے خلاف نبردآزما ہو کر آذادی کی جو شمع روشن کی تھی اس کی روشنی سے آج ہماری چوتھی نسل منور ہو رہی ہے۔ ہم اس عظیم جد و جہد میں شامل قوم کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر 1947 کا ہمارا مشن ابھی ادھورا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر محصور ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی تا حال جاری ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،آئے روز کشمیری شہید ہو رہے ہیں۔۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر کشمیر کی توانا آواز بنے اور دنیا کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا۔جس سے بھارت کی سفاکیت بے نقاب ہوئی۔وہ آج بھی کشمیریوں کا وکیل بن کر “مقدمہ کشمیر” لڑ رہے ہیں اور دنیا ان کی آواز سن رہی ہے۔ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ٹھوس اقدامات اٹھائے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے اور بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔