Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانمعروف صحافی تنویر اعوان توہین اہلبیت کے الزام میں گرفتار

معروف صحافی تنویر اعوان توہین اہلبیت کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس)اٹک پولیس نے معروف صحافی تنویر اعوان کو اپنے خلاف خبریں شائع کرنے پر توہین اہلبیت کے الزام میں 295 سی لگا کر اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تنویر اعوان پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا موقف ہے کہ علوی اور اعوان حضرت علی علیہ السلام کی اولاد ہیں۔تنویر اعوان کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اٹک پولیس ان کو پولیس مقابلے ظاہر کر کے کروانا چاہتی ہے ۔کیونکہ انہوں نے گزشتہ دنوں اٹک پولیس کا جعلی پولیس مقابلہ بے نقاب کیا تھا۔