t20 world cup 22

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 2 دن باقی رہ گئے

دبئی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں دو روزباقی رہ گئے ہیں،17اکتوبر سے ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔پہلے مرحلے میں 8 ٹیمیں گروپ میچز کھیلیں گی جس میں 4ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، 17اکتوبر کو گروپ میچز کا پہلا میچ اومان اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ 8 لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی، اگر پاکستانی ٹیم گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتتی ہے تو وہ 32کروڑ روپے کمالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں