Friday, April 19, 2024
ہومUncategorizedدکن گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار ٹی 10 لیگ کی ٹرافی جیت لی

دکن گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار ٹی 10 لیگ کی ٹرافی جیت لی

ابوظہبی : دکن گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار ابوظہبی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی ٹرافی جیت لی۔

شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ابوظہبی ٹی ٹین کا فائنل نیو یارک اسٹرائیکرز اور دکن گلیڈی ائیٹرزکے درمیان کھیلا گیا جس میں دکن گلیڈی ایٹرز نے 37 رنز سے نیو یارک اسٹرائیکرز کو شکست دے کے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی ٹرافی جیت لی۔
یو یارک اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن دکن گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی سے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، ڈیوڈ وائز نے اٹھارہ گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نیکولس پوران نے تیئس گیندوں پر 40 جبکہ سریش رائنا نے پانچ گیندوں پر7 ، ٹام کوہلر نے سات گیندوں پر 11 اور آندرے ریسل نے آٹھ گیندوں پر 9 رنز بنائے ، نیویارک اسٹرائیکرز کے عقیل حسین نے دو اور وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیو یارک اسٹرائیکرز کی ٹیم کا آغاز زیادہ متاثر کن ثابت نہ ہوا اورابتدا میں ہی اہم وکٹیں گنوا دیں، نیو یارک اسٹرائیکرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنائے جبکہ کیرن پولارڈ 15 گیندوں پر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جوش لٹل اور محمد حسنین نے بلترتیب دو دو جبکہ ظہیر خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

گزشتہ برس کی فاتح دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسری بار ابوظہبی ٹی ٹین کا تاج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔