Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانرمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

لاہور،احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے کمرہ نمبر 5 میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں موجود رہے۔شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل باہر گاڑی میں موجود ہیں، عملہ بھجوا کر تصدیق کی جا سکتی ہے۔عدالتی عملے نے باہر جا کر شہباز شریف کی حاضری مکمل کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ 25 جنوری کو احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی 24 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا تاہم شہباز شریف نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی تھی۔رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے قرار دیا تھا کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔