Thursday, March 28, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگزسیاست مقدم یا ریاست ؟

سیاست مقدم یا ریاست ؟

تحریر:  شعیب اسلم @Flag_Waverr
‏دشمن کی سازش کو سمجھ لینا جنگ میں آدھی فتح ہوتی ہے  پاکستان میں اس وقت ففتھ جنریشن وارفیئر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے
پاکستان کی بساط پر پکے مُہرے بچھا کر چال سیٹ کی جارہی ہے
اور ہم پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں
‏دجال کی نظروں میں پاکستان اس وقت کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے
پاکستان کو سپر پاور بننے سے روکنے کے لیے ذیل کے چند پوائنٹس پر بڑی شدت ,طاقت اور جانفشانی سے کام ہورہا ہے
1- ڈی ملٹرائزیشن :
پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے مذموم مقاصد کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، گریٹر اسرائیل کے سامنے پاکستان کی انتہائی پروفیشنل، جذبۂِ ایمانی سے سرشار مسلح افواج سدِ سکندر سے زیادہ مضبوطی کیساتھ کھڑی ہیں۔ دشمن کا سب سے پہلا حملہ ہی اس پر ہے کہ آرمی پر جھوٹے الزامات لگا کر ‏اقوامِ عالم میں بھرپور مہم چلا کر پاکستان کی فوجی امداد اور سہولیات ختم کروائی جائیں،اسکے لئے امریکہ، اسرائیل، فرانس اور انڈیا و افغانستان مختلف حیلے بہانے سے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں
2-ڈی نیوکلیئرائزیشن
پاکستان کا ایٹمی پروگرام عالمی طاقتوں کو قابو میں  رکھنے کے لئے کافی سے بھی زیادہ ہے۔ایک طاقتور، مکار اور موقع پرست دشمن ہمسائے کے ہوتے ہوئے جس نے پاکستان کے وجود کو آج تک تسلیم ہی نہیں کیا، پاکستان الحمدللہ پوری شان و شوکت سے قائم و دائم ہے تو اس کی وجہ صرف ہمارا ایک ایٹمی طاقت ہونا ہے۔ دشمن دہشت گردی, ٹی ٹی پی کی آڑ میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک کرنا چاہتا ہے
اس کے لئے پی ٹی ایم ، بعض صحافیوں اور موقع پرست سیاستدانوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔،
3-پاک چائنہ تعلقات کی خرابی:

 ہمیں عالمی شطرنج میں چین کی مدد درکار ہے۔ اس وقت پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں ویٹو پاور، فوجی ساز و سامان کی تیاری، تجارت اور سیاسی سپورٹ کے لئے ‏چین ہی سب سے موزوں پارٹنر دستیاب ہے جبکہ ہمارے ہاں کبھی چین کے فشنگ ٹرالر روکے جارہے ہیں تو کبھی داسو ڈیم کی طرح مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز پر حملے کرکے پاک چین تعلقات خراب کئے جارہے ہیں, اس کے پیچھے کون ہے، سمجھنا ہوگا
4-ڈی اسلامائزیشن:
‏وہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں کبھی
روحِ محمد اسکے بدن سے نکال دو

ہم آج تک طاغوت کے خلاف جو کھڑے رہے ہیں اس کے پیچھے چند مومنوں کاصرف جذبۂِ ایمانی ہی تھا
جب تک مسلمانوں کے اندر سے اسلام کو ختم کرکے سیکولرازم, لبرل ازم اور لادینیت بھری نہیں جاتی تب تک پاکستان ناقابلِ شکست ‏ہے، اسی لئے کبھی ملالہ  نکاح پر حملہ کرتی ہے, کبھی غریدہ فاروقی قربانی کے خلاف بولتی ہے, کبھی اپنے حق کے لیے لڑنے والے مجاہدین کو دہشت گرد کہا جارہا ہے کبھی پاک فوج کو دہشتگردی کی ماں کہہ کر اسلامی اور جہادی روح نکال کر فحاشی، بے حیائی اور مادر پدر آزادی کو پروموٹ ‏کیا جارہا ہے
نظریہِ پاکستان کی بنیادوں پر حملے کئے جارہے ہیں, فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اسلامی روح کو ختم کیا جارہا ہے۔
دو قومی نظریے پر بننے والے ملک میں اپوزیشن اور حکومت دونوں میں موجود کالی بھیڑوں کے ذریعے ایجنڈہ آگے بڑھایا جارہا ہے
گھریلو تشدد بل بظاہر ٹپ ٹاپ لگ رہا ہے لیکن اس میں موجود کئی شقیں اسلامی اقدار اور حیا ‏کی تباہی ہیں جبکہ وزیراعظم کو سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے لیکن کابینہ میں مخصوص ایجنڈے پر عمل کرنے والے موجود ہیں جو دراصل دجالی مُہرے ہیں۔

5-قوم اور آرمی کو ڈی مورالائز کرنا:
فوج کی طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں فوج اور قوم کے مابین دوریاں ‏پیدا کرنے کے لئے ایسی باتیں الزامات پھیلائی جارہی ہیں کہ فوج کا حوصلہ ٹوٹ جائے, چند بڑوں کی غلطیوں کو پورے ادارے پر تھوپ کر فوج کو ڈی مورالائز کیا جارہا ہے آپ سوچیں اس فوجی کے دل پہ کیا بیتے گی جو آپ کے لئے سیاچین کی ٹھنڈی جہنم میں فرض پر کھڑا ‏ہے، اس کے بہت سے ساتھی لاکھوں ٹن برف تلے دب کر شہادت پا چکے ہوں بہت سے ساتھی گمنام سپاہی قوم کے لئے لڑتے اندھی راہوں میں شہید ہوئے ہوں ان کے لواحقین کے دلوں پر کیا بیت رہی ہوگی.
سقوطِ ڈھاکہ سے سبق نہیں سیکھا کیا؟
قوم میں مایوسی کی باتیں پھیلا کر ذہن سازی کی جارہی ہے کہ جذبہ ہی ماند پڑ جائے اور لوگ اپنے بیٹوں کو فوج میں نہ بھیجیں یہ بہت بڑی سازش ہے
میرے پاکستانی بھائیو آنکھیں کھولیں ‏اس سے پہلے کہ پچھتانے کا وقت بھی گزر جائے
سیاسی وابستگیاں چھوڑ کر یک رنگ ہونے کا وقت ہے, دشمن کی چالوں کو موڑنے کا وقت ہے
کوئی سیاسی لیڈر ہے یا مذہبی رہنما
کوئی بظاہر فلاحی ادارہ ہے یا پارٹی, ایک بار ان کے قول اور فعل کا موازنہ ضرور کر لیں
یاد رکھیں حق کا رستہ ہمیشہ پُرخار اور دشوار ہوتا ہے, وقتی طور پر فاقے بھی کرنا پڑتے ہیں، معاشی نقصان بھی جھیلنا پڑتا ہے، لیکن اسکی منزل عظمت و جلال سے مزین ہوتی ہے۔