Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادنو تعینات ایس ایس پی کی زیر صدارت اجلاس، مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

نو تعینات ایس ایس پی کی زیر صدارت اجلاس، مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

گلگت ، نو تعینات ایس ایس پی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایس ایس پی اسحاق حسین نے ضلع پولیس گلگت کا چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ایس پی،ایس پی لیگل،ایس پی ہیڈ کوارٹر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ،انویسٹگیشن ونگ اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اہم مٹنگ کی۔
تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاری کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کے علاوہ تفتیشی افیسران دوران تفتیش ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائیں تاکہ اشتہاریوں کی تعداد نہ بڑھے ۔ تمام ایس ایچ اوز کو اس امر کا پابند کیا وہ حدود اختیاری میں سارگن موبائل اور ائی بیکس سکواڈ کی استعداد کار کو بڑھائیں اور ان سے آٹھ گھنٹے کی ہر شفٹ کا پراگریس لیں تکہ چوری کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہو۔ایس ایس پی گلگت نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے غلط پارکنگ،غیرنمونہ نمبر پلیٹ اور ٹریفک قوانیں کے خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کا حکم دیا۔ ایس ایس پی گلگت نے تمام بالا آفیسران سے جوانوں کے فلاح و بہبود کے لئے تجاویز طلب کی اور ان پر فوری عمل کی یقین دہانی کروائی نیز طے شدہ نمونہ یونیفارم پر یکم نومبر سے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔