Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینسری نگر میں یاسین ملک کے حق میں مظاہرہ

سری نگر میں یاسین ملک کے حق میں مظاہرہ

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک )سری نگر میں یاسین ملک کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر نعرے لگائے گئے “ہم کیا چاہتے آزادی “اور “پاکستان زند باد “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے “”کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے یاسین ملک کو بدھ کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں دوہری عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں انھیں 19 مئی کو دہلی کی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔