Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاریاستہائے متحدہ امریکہ" ریاستہائے پابندیاں " بن گیا ہے، امریکی اسکالرز کا دعویٰ

ریاستہائے متحدہ امریکہ” ریاستہائے پابندیاں ” بن گیا ہے، امریکی اسکالرز کا دعویٰ

بیجنگ(آئی این پی)امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ، ڈینیل ٹریناز نے ڈپلومیسی میگزین میں ایک مضمون شائع کیا ، جس میں امریکی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے کہ وہ معاشی جبر اور معاشی تشدد کا غلط استعمال کرتی ہے ، اور سفارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے پابندیوں کو ترجیحی حل کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ “” ریاستہائے متحدہ امریکہ” ریاستہائے پابندیاں ” بن گیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ واقعی اس لقب کا مستحق ہے۔ہوا چھون اینگ نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک صاحب بصیرت لوگوں کے مشورے کو سنیں ، پابندیوں اور دبا کا پرانا طریقہ ترک کریں اور تسلط اور غنڈہ گردی میں ملوث ہونا بند کریں۔ دنیا کی ایک بڑی طاقت کے طور پر امریکہ کو حقیقی معنوں میں عالمی امن ، استحکام اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔