Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانافغانستان میں امن سے معاشی مواقع پیدا ہونگے ،اسپیکر اسد قیصر

افغانستان میں امن سے معاشی مواقع پیدا ہونگے ،اسپیکر اسد قیصر

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پہلی بارکشمیر کے ممبران اسمبلی کے لئے تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے ،منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کیلئے تربیتی کورسز انتہائی ضروری ہے ۔ پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے لیے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی ایک خاص قواعد اور ضوابط کے تحت چلتی ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے تربیتی کورسز رکھے۔انہوں نے کہا کہ 172 ایکٹ پاس کروا کر سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی کے پی کے کی اسمبلی کو بنوایا۔خواتین ارکان کا بہت موثر اور اہم کردار ہوتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بہت سے ممبران کو نہیں پتا تھا کہ بجٹ کیسے بنتا تھا، ہمارا ادارہ آپ لوگوں کی معاونت کے لیے حاضر ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ عوامی نمائندے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کریں ، ہمیں اپنی ذات اور مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا ہے،خطے کی صورتحال بدل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے معاشی مواقع پیدا ہونگے ،خطے میں امن کے قیام سے معاشی استحکام پیدا ہوگا ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں ،کشمیر کی آزادی کیلئے حریت رہنماوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی قبضے میں کشمیر کے لیے آپ آواز اٹھائیں،پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔